نئی دہلی،،10/اکتوبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) دہلی سرکارنے ایف آئی سی سی آئی پر 20 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔ یہ جرمانہ ماحولیاتی ضوابط کو نظر انداز کرنے پرلگایا گیا ہے۔ اس تناظر میں دہلی آلودگی کنٹرول کمیٹی نے احکامات جاری کیے ہیں۔ 14 اگست ک ایف آئی سی سی آئی سے کہا گیا تھا کہ وہ تان سین روڈ پر اینٹی اسموگ گنیں لگائیں، تاکہ انہدام والے مقام پر دھول اڑنے سے بچا جا سکے۔ یہ بھی کہا گیا تھا کہ آپ کام بند کردیں اور اطلاع دیں کہ آپ نے قواعد پر عمل کیا ہے، لیکن ایف آئی سی سی آئی نے کوئی جواب نہیں دیا۔ دراصل 9 اکتوبر کو دہلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے اور جب دہلی آلودگی کنٹرول کمیٹی کے عہدیداروں نے انہدامی مقام کا دورہ کیا تو معلوم ہوا کہ ملبہ سائٹ پر پڑا ہے اور اس کو ڈھکا بھی نہیں گیا ہے۔ دھول سے بچاؤ کا کوئی انتظام نہیں تھا۔ پانی چھڑکنے کا کوئی انتظام نہیں تھا۔ اینٹی اسموگ گنیں نصب نہیں کی گئیں،جب کہ دہلی آلودگی کنٹرول کمیٹی نے ماقبل میں ہی ہدایات جاری کردی تھیں۔ مزدوروں کو دھول ماسک نہیں دیا گیا تھا۔جس کے بعد دہلی آلودگی کنٹرول کمیٹی نے ایک حکم جاری کیا کہ کام دوبارہ شروع نہیں ہوگا، جب تک اینٹی سموگ گنیں نصب نہیں کردی جائیں گی،اور 7 دن کے اندر انڈر ٹیکنگ نہ ہوجائے۔ آپ کو اپنی سائٹ میں پائی جانے والی خامیوں کو دور کرنے اور 7 دن کے اندر حکم کی تعمیل پر مبنی رپورٹ پیش کرنے کے لئے خاطر خواہ اقدامات کرنا چاہئے۔ 15 دن کے اندر 20 لاکھ روپے کا ماحولیاتی معاوضہ ڈیمانڈ ڈرافٹ کے ذریعے دہلی آلودگی کنٹرول کمیٹی کو جمع کروائیں۔